جموں وکشمیر میں کورونا کا قہر: ایک دن میں 5818 افراد کی رپورٹ مثبت، چار فوت

جموں وکشمیر میں کورونا کا قہر: ایک دن میں 5818 افراد کی رپورٹ مثبت، چار فوت

سری نگر، 19 جنوری : جموں وکشمیر میں کورونا کے یومیہ کیسز میں د ن بدن اضافہ ہو رہا ہے، بدھ کے روز 5818 کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ اس دوران چار مریض فوت ہوئے ہیں۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سری نگر میں ریکارڈ توڑ 1745افراد کی رپورٹ بدھ کے روز پازٹیو آئی، بارہ مولہ میں 791، بڈگام میں 594، پلوامہ میں 230، کپواڑہ میں 93، اننت ناگ میں 217، بانڈی پورہ میں 130، گاندربل میں 84، کولگام میں 162اور شوپیاں میں 20افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
جموں ضلع میں 1131افراد کی رپورٹ بدھ کے روز مثبت آئی ہے، اُدھم پور میں 105، راجوری میں 85، ڈوڈہ میں 63، کٹھوعہ میں 100، سانبہ میں 89، کشتواڑ میں پانچ ، پونچھ میں 66، رام بن میں 53، ریاسی میں 56افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ بدھ کے روز 1255مریض صحت یاب ہوئے جن میں جموں ڈویژن سے 592اور کشمیر صوبے سے 663افراد شامل ہیں۔
اُن کے مطابق کشمیر صوبے میں فی الوقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 16900اور جموں میں 9336ہیں۔
جموں وکشمیر میں روز افزاں کورونا کے یومیہ معاملات میں اضافہ کے باعث لوگوں میں فکر وتشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس وقت جموں وکشمیر میں پریشان کن صورتحال ہے اور اگر انتظامیہ نے فوری طورپر کارگر اقدامات نہیں اُٹھائیں تو اس کی لپیٹ میں پوری یونین ٹریٹری آسکتی ہے۔
اُنہوں نے کہاکہ کورونا کے یومیہ معاملات میں کمی لانے کی خاطر لاک ڈاون واحد راستہ ہے اوراس پر اب عمل کرناسب کے لئے ناگزیر بن گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کو کورونا رہنما اصولوں پر من وعن عمل کرنی چاہئے تب جا کر وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.