کورونا وائرس: وقتی طور پر مساجد بند رکھنے میں کوئی شرعی قباحت نہیں: امام حی

کورونا وائرس: وقتی طور پر مساجد بند رکھنے میں کوئی شرعی قباحت نہیں: امام حی

سری نگر، 19 جنوری :جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے نوہٹہ میں واقع تاریخی جامع مسجد کے امام حی سعید احمد سعید نقشبندی نے سرکار سے مکمل لاک ڈائون نافذ کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں درج ہو رہے بے تحاشا اضافے کے پیش نظر وادی میں جملہ چھوٹی بڑی مساجد اور سیاحتی مقامات فی الوقت بند ہونے چائیے۔
انہوں نے کہا کہ وبا کے پھیلائو کی رو ک تھام کو ممکن بنانے کے لئے وقتی طور پر مساجد بند رکھنے میں کوئی شرعی قباحت نہیں ہے۔
موصوف امام نے یو این آئی اردو کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ دین اسلام لوگوں کے تحفظ کو ترجیح دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پر شرعی حکم ہے کہ اس شہر کا سفر نہ کریں جہاں وبا پھوٹی ہو اور اگر اپنے ہی شہر میں وبا پھوٹی ہو تو شہر سے باہر نہ جائیں تاکہ لوگ مشکل میں نہ پڑ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا گائیڈ لائنز پر عملدر آمد ضروری ہے لیکن وبا کو روکنے کے لئے اتنا ہی کافی نہیں ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مساجد میں بڑی مجالس کے دوران وائرس پر قابو پانا ناممکن ہے لہذا کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر لاک ڈاون واحد راستہ ہے جبکہ فی الوقت سبھی مساجد میں باجماعت نماز کی ادائیگی نہیں ہونی چاہئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.