عالمگیر وباکی دوسری لہر سے پیداشدہ بحرانی صورت ِ حال سے خوف واضطراب میں کی لہر بھی پھیل گئی ۔سوشل میڈیا پر طرح طرح کے ویڈیوز شیئر کرنے سے اس میں کمی آنے کے بجائے اضافہ ہی ہوا ۔لوگوں کو بر وقت صحیح جانکاری نہ ملنا بھی ایک وجہ ہے ۔تاہم خوف وضراب کے اس عالم میں جو کچھ کنٹرول کیا جاسکتا ہے اس کو قابو میں رکھیں۔ایسی بہت سی چیزیں ہیں جن پر آپ قابو نہیں پاسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو خوف اور اضطراب لاحق ہوتا ہے،لیکن کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں ،جن کا آپ انتظام کرسکتے ہیں یا ان کا منصوبہ بناسکتے ہیں۔آپ کو جو کام مشکل لگتے ہیں ان کا انتظام کرنے کےلئے ایک ایکشن پلان بنانے سے مدد مل سکتی ہے۔اپنے آپ کو مستقل مزاج بنائیں: اس بات کو تسلیم کرنا لازمی ہے کہ آپ مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھیں۔ دوسروں کو اپنے آپ پر دھونس اور دباو¿ ڈالنے کی اجازت نہ دیں کہ وہ آپ پر ان کاموں کے لیے دباو¿ ڈالیں جو آپ نہ کرنا چاہتے ہوں ۔ لیکن خود کو زیر دباو¿ لانے کی کوشش نہ کریں خاص طور پر جب یہ اپنے گھر سے باہر دوستوں کے ساتھ محفوظ طریقے سے رابطہ قائم کرنے کا معاملہ ہو، قوانین اجازت دیتے ہوں اور آپ کے لئے وقت بھی صحیح ہو۔دوسروں کو اپنے بغیر آگے بڑھنے کی اجازت دینا مشکل ہوسکتا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ آپ کا بچہ دوستوں کو دیکھنا چاہتا ہو یا اسے کام پر واپس آنے کی ضرورت ہو لیکن آپ ایسا نہ کرسکتے سکتی ہوں۔ اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ تشویش پر تبادلہ خیال کرنا ضروری ہے لیکن دوسرے لوگوں کو ان کی اپنی رفتار سے آگے بڑھنے کی اجازت دینا بھی لازمی ہے۔ رواداری کو فروغ دیں : کوئی ایسا کام کرنے کی کوشش کریں جو آپ کو روزانہ یا ہر چند دنوں بعد ٹیسٹ کرتا ہو۔ اگر ایسانہ ہو سکے تو اپنے آپ کو سزا نہ دیں بلکہ اس کوشش کوجاری رکھیں۔ اپنی ان کامیابیوں کو جن سے آپ لطف اندوز یا متعجب ہوئے ہوں نوٹ کر کے رکھیں۔اپنے معمولات میں تبدیلی لائیں: اپنے معمولات کو مختلف بنانے کی کوشش کریں تاکہ آپ مختلف افراد سے ملیں اور مختلف حالات کا سامنا کریں۔ اگر آپ کسی ایک سپر مارکیٹ سے آپ گھبراتے ہوں تو دوسری کو آزمائیں۔ اگر دن کے کسی وقت چہل قدمی کرنا بہت مصروف ہوتو مصروف اور غیر مصروف اوقات کو ملا جلا کر چہل قدمی کرنے کی کوشش کریں۔کام کے بارے میں بات کریں : خواہ لوگوں کو واپس جانے کی ضرورت ہی کیوں نہ پیش آئے کام کی بہت سی جگہیں زیادہ لچکدار انداز میں کام کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ اگر آپ کے لیے پریشانی یا خوف کی وجہ سے کام تک پہنچنا مشکل ہو یا آپ کوئی مخصوص شفٹ یا کام کرتے ہوں تو اگر مناسب محسوس کریں تو اپنے مینیجر یا کسی ایسے ساتھی سے بات کریں جس پر آپ اعتماد کرتے ہوں۔وبا سے پیدا شدہ صورتحال سے اگر آپ کی ذہنی صحت متاثر ہورہی ہے یاآپ ذہنی صحت کے درینہ مسائل سے دوچار ہیں ،یا رہ چکے ہیں توایکوالٹی ایکٹ کے تحت آپ ایک معذور شخص کی حیثیت سے معقول ایڈجسٹمنٹ کے مستحق ٹھہر سکتے ہیں۔بدلتی دنیا میں ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے ۔۔۔





