منگل, ستمبر 1, 2026
30.6 C
Srinagar

ماتا ویشنو دیوی بھگدڑ : مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ ہنگامی طورپر کٹرا پہنچ رہے ہیں

جموں، یکم جنوری:مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ماتا ویشنو دیوی میں بھگدڑ کا واقع پیش آنے کے بعد حالات کا جائزہ لینے کی خاطر کٹرا پہنچ رہا ہوں۔

موصوف وزیر نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ماتا ویشنو دیوی بھون میں بھگدڑ کے باعث زائرین کی موت پر افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالات کا جائزہ لینے کے لئے کٹرا پہنچ رہا ہوں ۔

مرکزی وزیر نے بتایا کہ بھگدڑ کا یہ واقع کیسے وقوع پذیر ہوا اس حوالے سے مندر انتظامیہ کے ساتھ تفصیلات حاصل کرکے وزیر اعظم نریندر مودی کو جانکاری فراہم کی جائے گی۔
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img