پاندچھ گاندربل میں بجلی کی عدم دستیابی پر احتجاجی دھرنا

پاندچھ گاندربل میں بجلی کی عدم دستیابی پر احتجاجی دھرنا

گاندر بل / پاندچھ گاندربل میں بجلی ٹرانسفار مر کی بار بار خرابی کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پاندچھ ۔حضرتبل اور صورہ نوے فٹ روڑ پر دھرنا دیکر ٹریفک کی نقل وحر کت مسدود کر کے رکھ دی ۔

احتجاجی مظاہروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پندروہ روز قبل بجلی ٹرانسفارمر خراب اور مرمت کرنے کے بعد دوبارہ نصب کیا گیا ،،لیکن صرف دو گھنٹے میں ٹرانسفار مر دوبارہ خراب ہو ا۔مظاہرین نے بتایا کہ یہ سلسلہ گزشتہ پندرہ روز سے جاری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بار بار متعلقہ حکام سے رابطہ کیا لیکن حکام کی منطق اُنکی سمجھ سے باہر ہے ۔ان کا کہناتھا کہ گزشتہ پندرہ روز سے چھ مرتبہ بجلی ٹرانسفارمر خراب ہواجسکی وجہ سے علاقے کو گھپ اندھیرے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

حکام نے بتایا کہ بجلی ٹرانسفار مر کی بار بار خرابی کے حوالے سے جانچ کی جارہی ہے آخر کیا وجہ ہے کہ یہ بار بار خراب ہورہا ہے ۔تاہم انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اضافی لورڈ سے گریز کریں ۔

احتجاجی دھرنے کے نتیجے میں پاندچھ۔حضرتبل اور صورہ نوے فٹ روڑ پر گھنٹوں ٹریفک کی آوا جاہی متاثر ہوئی ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.