کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری میدانی علاقوں میں بارش،مغل روڈ بند

کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری میدانی علاقوں میں بارش،مغل روڈ بند

سری نگر/ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

ادھر شبانہ برف باری کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ- گریز روڈ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا ہے تاہم وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں دوران شب برف باری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں بارش ہوئی۔

شمالی کشمیر میں بعض علاقوں میں جمعرات کی صبح تک کم سے کم چار انچ برف جمع ہوئی تھی۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.