شہر خاص میں کاروباری ادارے بند ،جامع مسجد مقفل

شہر خاص میں کاروباری ادارے بند ،جامع مسجد مقفل

سری نگر/ سری نگر کے شہر خاص علاقے میں جمعے کے روز کاروباری ادارے بند رہے تاہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری رہی۔

ادھر نوہٹہ میں واقع وادی کشمیر کی سب سے بڑی اور قدیم ترین عبادت گاہ تاریخی جامع مسجد کے محراب و منبر اس جمعے کو بھی خاموش ہی رہے اور جامع مارکیٹ بھی مکمل طور پر بند رہا۔

یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے جمعے کی صبح شہر خاص کے بعض علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد بتایا کہ شہر خاص کے بازاروں میں تمام دکان بند تھے۔

انہوں نے کہا کہ تاہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری تھی اور نجی و مسافر بردار گاڑیاں اچھی طرح سے چل رہی تھیں۔

SRINAGAR, DEC 17 (UNI) Jamia market closed in down town Srinagar on Friday in protest against arrest of two women for raising slogans after the killing of two militants at Rangreth.UNI PHOTO-SRN1

موصوف نے کہا کہ شہر کے خاص کے نوہٹہ، گوجوارہ، بہوری کدل، راجوری کدل، نالہ مار مارکیٹ، زینہ کدل مارکیٹ، جامع مارکیٹ بند تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں حساس جگہوں پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا تھا۔دریں نوہٹہ میں واقع اثنا وادی کی سب سے بڑی اور قدیم عبادت گاہ جامع مسجد میں اس جمعہ بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔


ذرائع نے بتایا کہ جامع کے باب الداخلے مقفل تھے اور جامع مارکیٹ بھی بند تھا۔سری نگر کے باقی حصوں میں معمولات زندگی حسب معمول رواں دواں تھے۔

 

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.