کولگام انکاؤنٹر :جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت مکمل ،دونوں مقامی: پولیس

کولگام انکاؤنٹر :جاں بحق جنگجوئوں کی شناخت مکمل ،دونوں مقامی: پولیس

سری نگر/ جنوبی ضلع کولگام کے ریڈونی بالا گاوں میں جنگجووں اور سیکورٹی فورسز کے مابین شبانہ تصادم میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو مقامی جنگجو ہلاک ہوگئے۔

ضلع کولگام پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام انکاؤنٹر میں کالعدم جنگجو تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ ’سی‘ زمرے کے دو مقامی جنگجو مارے گئے۔

انہوں نے مہلوک جنگجوؤں کی شناخت عامر بشیر ڈار عرف دانش ساکن کجر یاری پورہ اور عادل یوسف شان ساکن سرسانو کولگام کے بطور کی ہے۔

ان مزید کہنا تھا کہ مہلوکین کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ کچھ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا ہے۔
قبل ازیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ ’بدھ کی شام کو سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ضلع کولگام کے ریڈونی بالا علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا‘۔

انہوں نے کہا کہ جون ہی حفاظتی عملے نے مشتبہ مقام کی طرف پیش قدمی شروع کی تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

اُنہوں نے بتایا کہ جنگجووں کو سرینڈر کرنے کا بھر پور موقع فراہم کیا گیا تاہم وہ لڑنے پر بضد تھے

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.