سری نگر میں آگ کی واردات میں 6 منزلہ ہوٹل تباہ

سری نگر میں آگ کی واردات میں 6 منزلہ ہوٹل تباہ

سری نگر،16 دسمبر: سری نگر کے مضافاتی علاقہ صنعت نگر میں جمعرات کی صبح آگ کی ایک بھیانک واردات میں ایک 6 منزلہ ہوٹل تباہ ہوگیا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ صنعت نگر میں جمعرات کی صبح قریب پونے دس بجے ہوٹل قرطبہ کی پہلی منزل میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے تین فائر اسٹیشنوں راول پورہ، نٹی پورہ اور سری نگر ہیڈکوارٹر سے فائر ٹنڈرس کو آگ بجھانے کے لئے طلب کیا گیا لیکن جب آگ پھیلتی ہی گئی تو رنگریٹ، گاؤ کدل اور مولانا آزاد کے فائر اسٹیشنوں سے بھی مزید فائر ٹنڈرس کو جائے واردات پر طلب کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس آگ کو قابو میں کرنے کے لئے فائر ٹنڈرس کو قریب تین گھنٹے لگ گئے تاہم ہوٹل کی تین منزلوں کو بھاری نقصان ہونے سے نہیں بچایا گیا۔
موصوف عہدیدار نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی

Leave a Reply

Your email address will not be published.