یو این آئی کے سابق چیف ایڈیٹر کٹی کا انتقال

یو این آئی کے سابق چیف ایڈیٹر کٹی کا انتقال

نئی دہلی، ملک کی معروف نیوز ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے سابق چیف ایڈیٹر اور جنرل منیجر کے پی کے کٹی کا کل یہاں انتقال ہوگیا۔ وہ 89 برس کے تھے۔ پسماندگان میں دو بیٹے ہیں۔
خاندان کے ذرائع کے مطابق مسٹر کٹی کافی دن سے زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔ ان کی بیوی کا کئی سال پہلے انتقال ہو گیا تھا۔
مسٹرکٹی نے 1960 میں انڈین ایکسپریس اخبار سے بطور ٹرینی اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ انہوں 1961 میں یو این آئی میں ڈپٹی ایڈیٹر کا عہدہ سنبھالا اور چیف ایڈیٹر اور جنرل منیجر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ مسٹر کٹی 1993 میں یو این آئی سے ریٹائر ہوئے تھے۔
وہ یو این آئی سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سرگرم رہے اور صحافت کے میدان میں اپنا تعاون دیتے رہے۔۔ان کی آخری رسوم لودھی شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.