کشمیر: خشک موسم کے بیچ برف و باراں کی پیش گوئی

کشمیر: خشک موسم کے بیچ برف و باراں کی پیش گوئی

سری نگر،29 نومبر :وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف وباراں کی پیش گوئی کر دی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 5 دسمبر سے 7 دسمبر تک ہلکے سے درمیانی درجے کی برفباری متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران بالائی علاقوں میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے تاہم میدانی علاقوں میں دو سے تین انچ برف جمع ہونے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا خراب موسمی حالات کے باعث زمینی ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث سردی کا زور برابر قائم ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 23 نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ر یکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.