کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع

کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع

سری نگر،27 نومبر:وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں ایک بار پھر قدرے کمی واقع ہوئی ہے جس سے لوگوں کو ذرا سی راحت نصیب ہوئی ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں پانچ دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ وادی میں دسمبر کے پہلے ہفتے کے دوران بھی موسم خشک رہ سکتا ہے تاہم سردی کی شدت جاری رہنے کی ہی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں 23 نومبر کو رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.3 ڈگری سینٹٰ گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دریں اثنا وادی میں ہفتے کے روز بھی موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی سی دھوپ بھی چھائی رہی۔
سردی سے بچنے کے لئے لوگ گرم لباس زیب تن کرنے کے علاوہ دفاتر، دکانوں اور کام کی دوسری جگہوں پر گرمی کرنے کے لئے الیکٹرانک آلات جیسے ہیٹروں کا استعمال کر رہے ہیں۔
لوگوں کا الزام ہے کہ موسم خشک رہنے کے بیچ بھی بجلی کی آنکھ مچولی پریشان کن ہے اور اگر برف باری ہوجائے گی تو بجلی کا حال کیا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.