جمعرات, جون ۲۶, ۲۰۲۵
23.6 C
Srinagar

کولگام تصادم آرائیوں میں دو کمانڈروں سمیت پانچ جنگجو ہلاک: پولیس

سری نگر/ جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے پمبائی اور گوپال پورہ علاقوں میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں کے دوران 2 کمانڈروں سمیت 5 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔

دریں اثنا کشمیر پولیس زون نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پمبائی انکاؤنٹر میں حزب المجاہدین سے وابستہ ضلع کمانڈر شاکر نجار کو دو ساتھیوں سمیت ہلاک کیا گیا۔

ٹویٹ میں مذکورہ کمانڈر کی ہلاکت کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ سال2018 سے سرگرم تھا۔پولیس کے ایک ترجمان نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کولگام انکاؤنٹرس کے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ضلع کولگام کے دو دیہات کو محاصرے میں لیا گیا اور ملی ٹنسی مخالف آپیشنز چلائے گئے جن کے دوران ٹی آر ایف نامی جنگجو تنظیم کے کمانڈر آفاق سکندر سمیت پانچ جنگجو مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا: ’قریب پانچ بجے شام کو جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس اور فوج کی 9 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے پمبائی گاؤں کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کر دیا اور اسی طرح پولیس اور فوج کی 34 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے گوپال پورہ گاؤں کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کر دیا‘۔


 یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img