راجوری میں پانچ جنگجو اعانت کار گرفتار: پولیس ذرائع

راجوری میں پانچ جنگجو اعانت کار گرفتار: پولیس ذرائع

جموں،9 نومبر :جموں وکشمیر کے پونچھ اور راجوری اضلاع میں سیکورٹی فورسز نے پانچ جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مینڈھر کے نار خاص جنگلوں میں چھپے جنگجوؤں کو مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف مصدقہ اطلاعات پر گذشتہ کئی دنوں سے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے اس ضمن میں راجوری کے تھنہ منڈی علاقے میں مزید پانچ جنگجو اعانت کاروں کو گرفتار کیا ہے جو ان جنگجوؤں کو منطقی و دیگر ضروری امداد فراہم کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ جنگل میں چھپے جنگجوؤں کے ساتھ رابطے میں تھے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ اطلاعات کے مطابق زائد از ایک درجن لوگ نارخاص جنگل میں چھپے جنگجوؤں کو چلنے پھرنے، غذا اور دوسری سہولیات بہم پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مفرور جنگجو اعانت کاروں کی تلاش بھی بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
بتادیں کہ پونچھ کے نار خاص جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان گذشتہ ایک ماہ سے تصادم جاری ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق طرفین کے درمیان جھڑپ 11 اکتوبر کو ڈیرہ کی گلی علاقے میں شروع ہوئی اور گولہ باری کے ابتدائی تبادلے میں ایک جے سی او سمیت پانچ فوجی جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ پھر 14 اکتوبر کو بھمبر گلی علاقے میں طرفین کے درمیان آمنا سامنا ہوا اور گولیوں کے تبادلے میں ایک جے سی او سمیت مزید چار فوجی جاں بحق ہوئے۔
نار خاص جنگل میں چھپے ان جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے فوج، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے پیرا کمانڈوز کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.