ماہ رواں کے دوران چھاپڑی فروشوں کی مردم شماری کی جائے گی: ایس ایم سی سری نگر

ماہ رواں کے دوران چھاپڑی فروشوں کی مردم شماری کی جائے گی: ایس ایم سی سری نگر

سری نگر/ سری نگر میونسپل کارپوریشن (ایس ایم سی) ماہ رواں کے دوران شہر کے تمام وارڈوں میں چھاپڑی فروشوں کی مردم شماری کا عمل شروع کرے گا۔

مردم شماری کے اس عمل کا مقصد چھاپڑی فروشوں کی باز آباد کاری اور فلی مارکیٹس کا قیام عمل میں لانا ہے۔یہ جانکاری ایس ایم سی کے میئر جیند عظیم متو نے پیر کے روز اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔

ان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا: ’ایس ایم سی شہر سری نگر کے سبھی 74 وارڈوں میں چھاپڑی فروشوں کی شناخت، درجہ بندی اور رجسٹریشن کے لئے ماہ رواں کے دوران سٹریٹ وینڈر مردم شماری کا عمل شروع کرے گا‘۔

انہوں نے کہا: ’اس مردم شماری سے چھاپڑی فروشوں کی باز آباد کاری، فلی مارکیٹوں اور وینڈنگ اور نان وینڈنگ زونوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور اس سے پی ایم- سٹریٹ وینڈرس آتم نر بھر ندھی اسکیم کی کامیابی بھی یقینی بن جائے گی‘۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.