زمین دھنسنے کا واقعہ ،تین ہلاک ،ایک شدید زخمی

زمین دھنسنے کا واقعہ ،تین ہلاک ،ایک شدید زخمی

ترال/شدید بارشوں کے بیچ جنوبی ضلع پلوامہ کے نور پورہ ترال میں افسوسناک واقعہ میں گوجر طبقے سے وابستہ ایک ہی خاندان کے تین افراد لقمہ اجل اور ایک شدید زخمی ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ کانجی ناگ نور پورہ ترال میں دیوار گرنے ک دوران یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔

واقعہ کے فوراً بعد پولیس ،سی آرپی ایف اور دیگر ریسکیوٹیموں نے بچائو کارروائی شروع کردی اور سبھی افراد کو ملبے سے نکالر اسپتال منتقل کیا ،جہاں تین کی موت ہوگئی اور ایک زخمی کو مزید علاج ومعالجہ کے لئے سرینگر منتقل کیا گیا ۔

مرنے والوں کی شناخت ارشاد برگڈ ،منہاس اختر اور وحب جان کے بطور ہوئی ۔سبھی تعلق ریاسی جموں سے ہے ۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.