اسحق زئی نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے قبل نام واپس لیا

اسحق زئی نےاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے قبل نام واپس لیا

اقوام متحدہ / اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے غلام اسحق زئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب سے پہلے اپنا نام واپس لے لیا۔

مسٹر اسحق زئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو اس کے 76 ویں سیشن کے آخری دن پیر کو خطاب کرنا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی انہوں نے اپنا نام واپس لے لیا ۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پیر کو اس کی تصدیق کی۔

پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق مسٹر اسحق زئی کا نام پیر کو خطاب کرنے والوں کی فہرست سے ہٹا دیا گیا۔ مسٹر دوجارک نے کہا ‘‘افغانستان نے عام بحث میں اپنی شرکت واپس لے لی ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسٹر اسحق زئی نے اپنے خطاب سے نام واپس لینے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

واضح رہے کہ طالبان نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گٹیریس کو ایک خط لکھا تھا ، جس میں افغانستان کے نئے وزیر خارجہ عامر خان متقی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کارروائی میں شرکت کی اجازت دینے کی گزارش کی گئی تھی۔ خط میں زور دیکر کہا گیا کہ مسٹر اسحق زئی اب عالمی ادارے میں افغانستان کی اب نمائندگی نہیں کرتے ہیں۔

طالبان کی جانب سے مسٹر گٹیریس کو تحریر کئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ طالبان نے اپنے دوحہ میں قائم دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں افغانستان کا مستقل نمائندے کے طور پر نامزد کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ مسٹر غلام اسحق زئی افغانستان کی منتخب حکومت کے مستقل نمائندے تھے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.