مودی یو این جی اے اجلاس کے لیے نیویارک پہنچے

مودی یو این جی اے اجلاس کے لیے نیویارک پہنچے

واشنگٹن / وزیر اعظم نریندر مودی امریکی دورے کا پہلا مرحلہ دارالحکومت واشنگٹن میں پورا کرنے کے بعد ہفتہ کے روز نیویارک پہنچے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے 76 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

مسٹر مودی نے آج ایک ٹویٹ میں کہا ’’نیو یارک شہر پہنچ گیا ہوں ۔ شام 6.30 بجے ( ہندوستانی وقت کے مطابق) یو این جی اے سے خطاب کروں گا‘‘۔

انہوں نے جمعہ کے روز یہاں امریکی صدرجوزف آر بائیڈن کے ساتھ اپنی پہلی دوطرفہ ملاقات کی اورپھربعد دوپہرامریکی صدر اور جاپان اوراسٹریلیا کے وزرائے اعظم کے ساتھ انڈو پیسفک خطے پرقائم کواڈرینگولر فریم ورک (کواڈ) کی پہلی چوٹی کانفرنس میں شرکت کی ۔

مسٹر مودی نے کواڈ میٹنگ میں کئی اہم مسائل ابھارے جن میں دہشت گردی اور مذہبی بنیاد پرستی سے مقابلہ ، موسمیاتی تبدیلی ، جدید ٹیکنالوجی ، کووڈ وبا سے مقابلہ ، انڈو پیسفک خطے میں سکیورٹی وغیرہ کے اہم مسائل شامل ہیں ۔

وزیراعظم نے یکساں بین الاقوامی سفری پروٹوکول بنانے کی تجویز دی جس میں کووڈ ویکسینیشن کے سرٹیفکیٹ کی ریکوگنائزیشن شامل ہے۔ اس تجویزکی کواڈ کے دیگر ارکان نے بھی تعریف کی ۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.