چین میں زلزلہ سے 3 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

چین میں زلزلہ سے 3 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

بیجنگ/ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں زلزلہ کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

سی جی ٹی این ٹیلی ویژن نے یہ اطلاع جمعرات کو دی۔یوروپی بحیرہ روم کے زلزلہ سینٹر کے مطابق 20.33 بجے آنے والے زلزلہ کی شدت ریکٹرا سکیل پر 6.0 تھی۔ زلزلہ کا مرکز نیوزیانگ شہر سے 50 کلومیٹر شمال مشرق میں زمین کی سطح سے 40 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔

خبریں لکھے جانے تک زلزلہ کی وجہ سے ابھی تک تیبن افراد کے ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.