امریکہ سمیت تمام ملک طالبان کو پہچانیں۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی اپیل

امریکہ سمیت تمام ملک طالبان کو پہچانیں۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی اپیل

واشنگٹن، یکم ستمبر (یوا ین آئی) طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان کے تئیں نظریہ بدلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان دنیا کا حصہ ہیں اورچاہتے ہیں کہ امریکہ سمیت دنیا کے سارے ملک ہمیں پہچانیں

انہوں نے یہ بات امریکی فوج کے انخلا کے بعد کابل میں ’فتح‘ کا جشن منانے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں طالبان کی اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی۔انہوں نے تقریب سے خطاب میں کہاکہ طالبان دنیا کا حصہ ہیں اور چاہتے ہیں کہ امریکہ سمیت دنیا کے سارے ملک طالبان کو پہچانیں، دنیا کو باہمی تعلقات کی بنیاد پر ہمیں تسلیم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ نئی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کرے گی۔

ذبیح اللہ مجاہدنے کہا کہ دنیا کیلئے پیغام امن ہے اور دنیا کو ایک بار پھر ان کے بارے میں سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے افغانستان آنے کی وجہ خطے اور ایشیائی ممالک میں دراندازی کیلئے ایک مضبوط فوجی اڈہ بنانا اور ملک کے قدرتی وسائل کو لوٹنا تھا۔انہوں نے کہاکہ ملک میں معاشی مسائل ہیں، تاجروں کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو حل کریں گے، ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے اور ملک کی تعمیر کرنی چاہیے۔

طالبان ترجمان کا کہنا تھاکہ طالبان ایمانداری کی بنیاد پر دنیا سے اچھے سیاسی اور معاشی تعلقات چاہتے ہیں، دنیا کو ایسے باہمی تعلقات کی بنیاد پر ہمیں تسلیم کرنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہم دنیا کو یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک یا کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، دنیا کیلئے ہمارا پیغام پرامن ہے اور دنیا کو ایک بار پھر ہمارے بارے میں سوچنا چاہیے۔

اسی تقریب سے خطاب طالبان رہنما مولوی دلاور نے کہا کہ طالبان سفارتخانے بند نہ کرنے والے ملکوں کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جو ملک سفارت خانے بند کرچکے وہ بھی دوبارہ کھولیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں غیر ملکی سفارت خانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.