ایڈووکیٹ مہیندر کمار بھاردواج بار ایسوسی ایشن جموں کے صدر منتخب

ایڈووکیٹ مہیندر کمار بھاردواج بار ایسوسی ایشن جموں کے صدر منتخب

جموں، 30 اگست (یو این آئی) ایڈووکیٹ مہیندر کمار بھاردواج جموں و کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن جموں کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

ایسوسی ایشن کے یہ انتخابات 28 اگست کو منعقد ہوئے تھے جبکہ 29 اگست یعنی اتوار کی شام دیر گئے نتائج کا اعلان کیا گیا۔بتا دیں کہ جموں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کورونا وبا کی وجہ سے دو سال کی تاخیر کے بعد منعقد کئے گئے۔

ریٹرننگ افسر ایڈووکیٹ سرندر سنگھ نے یہاں ہائی کورٹ کمپلیکس میں انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کل 15 امیدوار میدان میں تھے جن میں سے چار صدر اور چار نائب صدر کے عہدوں کے لئے تھے۔

موصوف نے کہا کہ کل 1591 ووٹوں میں سے 1413 ووٹ ڈالے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ مہیندر کمار بھاردواج نے زائد از چھ سو ووٹ حاصل کر کے صدرارتی عہدے پر قبضہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مہیندر پال سنگھ عرف پالی کو نائب صدر سرجیت سنگھ اندوترا کو جنرل سکریٹری، ادتیہ شرما کو جوائنٹ سکریٹری اور امن دیپ سنگھ کو خزانچی منتخب کیا گیا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.