پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام ،ایک ملی ٹنٹ ہلاک:فوج

پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام ،ایک ملی ٹنٹ ہلاک:فوج

پونچھ/صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر فوج نے سوموار کی صبح در اندازی کی ایک کوشش  ناکام بنادی ۔فوج کے ترجمان کے مطابق دراندازوں کیساتھ گولیوں کے تبادلے میں ایک ملی ٹنٹ ہلاک ہوا ۔

جموں میں مقیم دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دویندر آنند نے ایک بیان میں کہا کہ لائن آف کنٹرول پر الرٹ فوجی اہلکاروں نے آج صبح سویرے دراندازوں کی نقل وحرکت دیکھی ۔انہوں نے کہا کہ دراندازوں کو چیلنج کیا گیا ،جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا ،جس میں ایک ملی ٹنٹ مارا گیا ،جسکی لاش اے کے۔47رائفل کیساتھ برآمد کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے جبکہ الرٹ فوج کی جانب سے یہ کارروائی اُس عزم  کو ظاہر کرتی ہے کہ فوج لائن آف کنٹرول پر کسی بھی طرح کی مہم جوئی کا جواب دینے کے لئے  نہ صرف تیار ہے بلکہ چوکس بھی ہے ۔

"مزید تفصیلات کا انتظار”

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.