چین میں زلزلے کے جھٹکے

چین میں زلزلے کے جھٹکے

لانژہو ، 26 اگست (یو این آئی/ژنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں جمعرات کو درمیانے درجےکے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر کے مطابق اکسائی کاؤنٹی میں صبح 7.38 بجے آئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کا مرکز 38.88 شمالی عرض البلد اور 95.50 مشرقی طول البلد اور زمین کی سطح سے 15 کلومیٹر کی گہرائی تھا۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.