بلنکن اور راب نے افغانستان کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا

بلنکن اور راب نے افغانستان کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا

واشنگٹن،19 اگست (یو این آئی) امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن اور برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے افغانستان کے باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے معاملے پر بات کی ہے۔
یہ اطلاع امریکہ کے محکمہ خارجہ نے دی ۔ وزارت نے کہا کہ مسٹر بلنکن اور مسٹر راب نےافغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں کے باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کے تحفظ کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا ۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بدھ کے روز کہا ’’ وزیر خارجہ ایٹونی بلنکن نے افغانستان کے باشندوں اور غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کے مسئلے پر برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب سے گفت وشنید کی ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے افغانستان سے بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کرانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ، جہاں تقریبا، 4500 امریکی فوجی اب بھی کابل ہوائی اڈے پرلوگوں کو وہاں سے نکالنے کا کام کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ راب نے بدھ کے روز کہا کہ برطانیہ افغانستان کے معاملے پر ایک بین الاقوامی گروپ بنانے کی کوشش کرے گا۔
یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.