امریکہ میں طیارہ حادثہ، چھ افراد ہلاک

امریکہ میں طیارہ حادثہ، چھ افراد ہلاک

واشنگٹن 6 اگست (یو این آئی) امریکہ کے الاسکا میں پیش آئے ایک طیارہ حادثے میں چھ افراد کی موت ہوگئی ہے۔

الاسکا پبلک میڈیا نیوز چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ڈی ہیوی لینڈ بیور طیارہ جمعرات کے روز تقریبا 19:20 بجے کوسٹ گارڈ کو ایمرجنسی سگنل بھیجنے کے بعد کیچیکن قصبے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ نیوز چینل کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیم کے دو تیراک موقع پر پہنچے، لیکن کوئی زندہ نہیں پایا گیا۔

ابھی تک اس حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.