جیل کی دیوار گرنے سے 21 قیدی زخمی

جیل کی دیوار گرنے سے 21 قیدی زخمی

بھنڈ، 31 جولائی (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع ہیڈ کوارٹر جیل کمپلکس کی دیوار گرنے کے سبب آج صبح 21 قیدی زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

جیل ذرائع نے کہا کہ صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے جیل کی ایک بیرک کی دیوار اچانک گر گئی۔ اس وجہ سے بیرک مین موجود 21 قیدی زخمی ہوگئے۔ سبھی کو علاج کے لئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے اور ایک کو سنگین حالت کے پیش نظر گوالیار ریفر کیا گیا ہے۔

ضلع میں دو دنوں سے مسلسل بارش ہورہی ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ جیل احاطے کی عمارت پرانی ہونے کے سبب اس کی دیوار گری ہے۔
جائے واقعہ شہر کے کوتوالی تھانہ علاقے میں واقع ہے اور اطلاع ملنے پر جیل اور پولیس محکمے کے افسران اور ملازم بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.