میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ایک وفد نے دورہ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی
کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ گروہ کے حکام نے چین کو بتایا ہے کہ وہ دوسرے ملک کے خلاف سازشوں کے لیے افغانستان کو اڈے کے طور پر استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
افغان طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بدھ کو بتایا کہ طالبان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بیجنگ حکام سے بات چیت کے لیے چین میں موجود ہے۔






