ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
25.1 C
Srinagar

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی ، 20 جولائی (یو این آئی) آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پٹرول کی قیمتیں مسلسل تیسرے دن اعلی ریکارڈ سطح پر مستحکم رہی۔ ڈیزل کی قیمتیں مسلسل پانچویں روز بھی برقرار رہیں۔
معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق منگل کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ آج ملک کے دوسرے شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہی۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی —— 101.84 ——— 89.87
ممبئی —— 107.83 ——— 97.45
چنئی —— 102.49 -——— 94.39
کولکاتا —— 102.08 ——— 93.02
یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img