نئی دہلی / بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گذشتہ دودنوں کی تیزی کا اثر جمعرات کو گھریلو سطح پر نظر آیا ، جہاں پٹرول 35 پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ نئے ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا اور ڈیزل 15 پیسے مہنگا ہوگیا۔
دہلی میں جمعرات کے اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 101.54 روپے اور ممبئی میں 107.55 روپے فی لیٹر پہنچ گئی ہے۔معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق جمعرات کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔