فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش، 26 افراد گرفتار

فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش، 26 افراد گرفتار

نئی دہلی/ جنوبی دہلی کی اسپیشل ٹاسک فورس ٹیم نے ایک فرضی کال سینٹر کا پردہ فاش کرکے پانچ خواتین کے ساتھ 26 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

جنوبی دہلی کے پولیس کمشنر اتل ٹھاکر نے آج بتایا کہ امیزون کسٹمر سروس فراہم کرنے کے نام پر امریکی شہریوں کے ساتھ جعلسازی کرنے والے کال سینٹر کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ یہاں فتح پور بیری تھانہ علاقے کے سلطان پور میں ایک فرضی کال سینٹر چلتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس پاس سے 29 کمپیوٹر، تین سرور، دو انٹرنیٹ سوئچ اور دو موڈیم سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔
ان لوگوں کے پاس سے جو موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں اس میں کئی امریکی شہریوں کے نمبر اور واٹس ایپ گروپ ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.