یوم شہدائے کشمیر: مزار شہدا پر امسال بھی خاموشی, تاہم سری نگر میں ہڑتال

یوم شہدائے کشمیر: مزار شہدا پر امسال بھی خاموشی, تاہم سری نگر میں ہڑتال

سری نگر/ سری نگر کے نقشبند صاحب علاقے میں واقع مزار شہدا پر منگل کے روز ‘یوم شہدا’ کے موقع پر جہاں اس سال بھی خاموشی چھائی رہی اور اس تاریخی مزار کی طرف جانے والے راستے مسدود رہے وہیں سرکاری سطح پر بھی مسلسل دوسرے برس بھی کوئی تعطیل رہی نہ کسی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

بتا دیں کہ13 جولائی 1931 کو سری نگر میں سینٹرل جیل کے باہر ڈوگرہ فوجیوں کے ہاتھوں 22 کشمیریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ بعد میں سال 1948 میں اس وقت کے جموں و کشمیر کے وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ نے اس دن کو ‘یوم شہدا’ قرار دیا تھا اور اس دن سرکاری تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

تاہم دسمبر 2019 میں یونین ٹریٹری انتظامیہ نے سرکاری تعطیلات کی فہرست سے نہ صرف 13 جولائی کی چھٹی کو حذف کردیا بلکہ مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے یوم پیدائش 5 دسمبر کے تعطیل کو بھی ختم کر دیا جبکہ 27 اکتوبر کو سرکاری تعطیل رکھا گیا جس دن مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندوستان کے ساتھ الحاق کیا تھا۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.