کابینہ کا اجلاس آج نہیں ہوگا

کابینہ کا اجلاس آج نہیں ہوگا

نئی دہلی ، 7 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت آج ہونے والی مرکزی کابینہ اور کابینہ کی اقتصادی امور سے متعلق کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

منگل کی شام پریس انفارمیشن بیورو کے ذریعہ بتایا گیا کہ کابینہ کا اجلاس صبح گیارہ بجے ہوگا اور اقتصادی امور سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کا اجلاس صبح 11 بجکر 05 منٹ پر ہوگا۔

پریس انفارمیشن آفس نے آج صبح بتایا کہ وزیر اعظم کی زیرصدارت کابینہ کا پہلے سے طے شدہ اجلاس آج نہیں ہوگا۔ اگرچہ اجلاس کے انعقاد نہ کرنے کی وجہ کے بارے میں ابھی تک سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا ہے ، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کو کابینہ کی ممکنہ توسیع اور تنظیم نو کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.