ہندوارہ میں جھڑپ،طویل عرصہ سے سرگرم حزب کمانڈرجاں بحق:پولیس

ہندوارہ میں جھڑپ،طویل عرصہ سے سرگرم حزب کمانڈرجاں بحق:پولیس

ہندوارہ/ پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ شمالی کشمیر کے ہندوارہ علاقے میں جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین ہوئی جھڑپ کے دوران حزب المجاہدین کا ایک اعلیٰ کمانڈر جاں بحق ہوا ہے جو ایک طویل عرصہ سے شمالی کشمیر میں سرگرم تھا۔

 یہ جھڑپ  گذشتہ شب اُس وقت شروع ہوئی تھی جب پولیس اور فورسز نے مشترکہ طور ہندوارہ کے پازی پورہ کرالہ گنڈ علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔

پولیس نے جاں بحق حزب کمانڈر کی شناخت معراج الدین حلوائی عرف عبید کے طور کرتے ہوئے کہا کہ معراج الدین حزب  کمانڈر  برہان  وانی  کے  وقت  سے  سرگرم  تھا  اور  اسی طرح شمالی کشمیر میں  سرگرم  تھا جس طرح جنوبی کشمیر میں برہان وانی سرگرم تھا۔

 انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے معراج کو جاں بحق کئے جانے کو ”بڑی کامیابی “ قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.