کشتواڑ پولیس کا سابق جنگجو کو 13 برس بعد گرفتار کرنے کا دعویٰ

کشتواڑ پولیس کا سابق جنگجو کو 13 برس بعد گرفتار کرنے کا دعویٰ

جموں، 6 جولائی (یو این آئی) کشتواڑ پولیس نے گذشتہ 13 برسوں سے مفرور ایک سابق جنگجو کو شالیمار کشتواڑ سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن اتھولی کی ایک ٹیم نے انسپکٹر سوہن سنگھ کی سربراہی میں کئی مشتبہ مقامات پر چھاپے مارے اور شالیمار کشتواڑ علاقے سے گذشتہ تیرہ برسوں سے مفرور ایک سابق جنگجو کو گرفتار کیا۔

گرفتار شدہ کی شناخت نعیم احمد ولد بشیر احمد ساکن کشتواڑ کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نعیم احمد کے خلاف پولیس اسٹیشن اتھولی میں ایک کیس درج تھا۔
دریں اثنا ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بٹ نے مذکورہ پولیس ٹیم کی اس کارروائی کو مستعدی سے عمل میں لانے پر سراہنا کی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.