پاکستان پر حملہ کیا جائے: شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ کا مطالبہ

پاکستان پر حملہ کیا جائے: شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ کا مطالبہ

جموں،30 جون (یو این آئی) شیو سینا ڈوگرہ فرنٹ جموں یونٹ نے بدھ کے روز یہاں احتجاج درج کر کے پاکستان پر حملہ کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاجی پاکستان اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔ انہوں نے عمران خان کی تصویریں بھی نذر آتش کر دیں۔

اس موقع پر فرنٹ کے صدر اشوک گپتا نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر حملہ کیا جانا چاہئے تب ہی وہ اپنی حرکتوں سے باز آ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘سندر بنی حملہ، جموں میں ڈرون حملے، کشمیر میں ایک ایس پی او کے خاندان کی ہلاکت، یہ مسئلے تب تک حل نہیں ہو سکتے جب تک نہ پاکستان پر حملہ کیا جائے گا’۔

ان کا مطالبہ تھا کہ کشمیر میں بیٹھے پاکستان حامیوں کو تہاڑ جیل میں بند کیا جانا چاہئے۔موصوف صدر نے کہا کہ ہم وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.