فلوریڈا: عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی،14 کی تلاش ہنوزجاری

فلوریڈا: عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی،14 کی تلاش ہنوزجاری

واشنگٹن،29جون(یواین آئی) پانچ روز قبل امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک عمارت کے گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔ خیال رہے فلوریڈا میں عمارت گرے 5 روز گزر گئے۔ تاحال 150 افراد میں 136 افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے 14 کی تلاش جاری ہے۔

عمارت تلے ممکنہ طور پر دبے14 افراد کے زندہ بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگیں ہیں۔انجینئرز کا دعویٰ ہے کہ 13 منزلہ عمارت کی بنیادیں کمزور ہونے کے سبب حادثہ پیش آیا۔

میامی کے میئر کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، سیکڑوں ریسکیو ٹیمیں اسٹینڈ بائے پر بھی ہیں جبکہ اسرائیل اور میکسیکو سے بھی ماہرین ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے مطابق امریکہ کے صدر جوبائیڈن چاہتے ہیں کہ عمارت گرنے کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے۔میامی ڈیڈ کاؤنٹی کی میئر ڈینیلا لیون کاوا نے پیر کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا ’’ہمارے اہلکاروں نے گزشتہ چند گھنٹوں میں ایک اور شخص کو بچایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی لاپتہ ہونے والے کل 150 افراد میں سے 136 افراد کا سراغ لگایا گیا ہے۔ اب تک 11 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے‘‘۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.