امریکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا: بائیڈن

امریکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا: بائیڈن

واشنگٹن ، 29 جون (اسپوتنک) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ ان کے اقتدار میں رہنے تک ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کبھی اجازت نہیں دے گا۔

بائیڈن نے اسرائیلی صدر رووین ریولن سے ملاقات سے قبل کہا ’’آج ہم ایران سمیت مختلف چیلنجوں کی وسعت پر تبادلہ خیال کرنے جارہے ہیں۔ میں آپ سے کہہ سکتا کہ ایران کو جوہری ہتھیار کبھی نہیں ملے گا‘‘۔

جو بائیڈن کے یہ ریمارکس امریکی فوج کے ذریعہ عراق میں امریکی مفادات پر حملوں کے ردعمل میں شام عراق کے سرحدی علاقے میں امریکی فوج کی جانب سے ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کتائب حزب اللہ اور کاتب سید الشہدا کے خلاف فضائی حملے شروع کرنے کے ایک دن بعد آئے ہیں۔

اس سے قبل پیر کے روزوائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ حملے امریکی آئین کے آرٹیکل 2 کے تحت جائز ہیں جو صدر کو امریکی مفادات کے دفاع کے لئے فوجی طاقت کے استعمال کا حق دیتا ہے۔

اسپوتنک

Leave a Reply

Your email address will not be published.