وزیر اعظم مودی نے نرسمہا راؤ کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی ، 28 جون (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ کو ان کی 100 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پیرکو ایک ٹویٹ پیغام میں مسٹر مودی نے کہا ’’سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤکو ان کی 100 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ملک کی تعمیرمیں ان کی خدمات کو یاد کیا جا رہا ہے۔ وہ ایک دانشور اورذہین انسان تھے‘‘۔
خیال رہے وزیر اعظم نے گذشتہ سال اپنے ’من کی بات‘ پروگرام میں مسٹر نرسمہا راؤ کے بارے میں کئی باتیں کہی تھیں اوران کے حوالہ سے ایک ویڈیو بھی ٹوئٹ کے ساتھ شیئر کی تھی۔
یواین آئی،

Leave a Reply

Your email address will not be published.