شوپیاں میں مسلح تصادم، ایک جنگجو ہلاک

شوپیاں میں مسلح تصادم، ایک جنگجو ہلاک

سری نگر، 25 جون (یو این آئی) جنوبی ضلع شوپیاں کے ہانجی پورہ میں جمعے کو ایک مسلح تصادم کے دوران سکیورٹی فورسز نے ایک جنگجو کو ہلاک کیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کے ہانجی پورہ میں جمعے کو ہونے والے ایک مسلح تصادم کے دوران ایک جنگجو کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا: ‘مہلوک جنگجو کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے نیز علاقے میں آپریشن جاری ہے’۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے ہانجی پورہ میں جنگجوئوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں و کشمیر پولیس، فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے جمعے کو دوپہر کے وقت مذکورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مشتبہ جگہ کی جانب پیش قدمی کے دوران وہاں موجود جنگجوئوں نے سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد طرفین کے درمیان باضابطہ طور تصادم شروع ہوا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محاصرے میں پھنسنے والے جنگجوئوں کو خودسپردگی اختیار کرنے کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آخری اطلاعات ملنے تک مسلح تصادم میں ایک جنگجو مارا جا چکا تھا جس کی لاش برآمد کی گئی ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.