شمالی کشمیر کے کپوارہ میں سڑک حادثہ، کمسن سمیت دو ازجان آٹھ زخمی

شمالی کشمیر کے کپوارہ میں سڑک حادثہ، کمسن سمیت دو ازجان آٹھ زخمی

سری نگر،24 جون (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں جمعرات کے روز ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک کمسن سمیت دو کی موت جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع کپوارہ کے جبڑی گلی کرناہ علاقے میں جمعرات کو ایک سومو گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک کمسن سمیت دو مسافروں کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

مہلوکین کی شناخت90 سالہ صدر علی شاہ ولد فضل علی شاہ ساکن جبڑی گلی اور 8 ماہ کے عافان کے بطور ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ٹنگڈار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.