سری نگر میں پولیس اہلکار کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: پولیس

سری نگر میں پولیس اہلکار کے قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا: پولیس

سری نگر، 18 جون (یو این آئی) جموں و کشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر کے سعد پورہ عید گاہ میں جمعرات کی شام ایک پولیس اہلکار کو گولیوں مار کر قتل کرنے والوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

بتا دیں کہ سعدہ پورہ عید گاہ میں جمعرات کی شام مشتبہ جنگجوؤں نے جاوید احمد کمبے ولد غلام محمد کمبے پر گھر کے نزدیک گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی۔

جموں وکشمیر پولیس نے جمعے کو مہلوک پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا: ‘ہم کانسٹبل جاوید احمد کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وہ گزشتہ تین برسوں سے ایک سبکدوش جج کا ذاتی محافظ کے بطور تعینات تھا اور پاکستانی حمایت یافتہ ملی ٹنٹوں نے اس پر گھر کے نزدیک گولیاں بر سائیں۔ ان بزدلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا’۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.