بائیڈن نے کارلوس ڈیل ٹورو کو نیوی چیف کے عہدے کے لئے نامزد کیا

بائیڈن نے کارلوس ڈیل ٹورو کو نیوی چیف کے عہدے کے لئے نامزد کیا

واشنگٹن ، 12 جون (یو این آئی) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے بحریہ کے سبکدوش کمانڈر کارلوس ڈیل ٹورو کو امریکی بحریہ کے چیف کے عہدے کے لئے نامزد کیا ہے۔ امریکی صدر کے دفتر ’وائٹ ہاؤس‘ نے یہ اطلاع دی ۔

وائٹ ہاؤس نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ’’ مسٹر بائیڈن نے نیوی چیف کے عہدے کے لئے کارلوس ڈیل ٹورو کی نامزدگی کا اعلان کیا۔ کارلوس ڈیل ٹورو امریکی بحریہ کے ایک سبکدوش کمانڈر ہیں ، ان کے پاس قومی سلامتی اور بحری آپریشن، بجٹ اور حصول کا تقریباََ 40 برسوں کا تجربہ ہے‘‘۔

ریلیز کے مطابق کیوبا کے ہاوانا میں پیدا ہوئے مسٹر ڈیل ٹورو 1962 میں مہاجر کے طور پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ امریکہ آئے تھے۔

ریلیز کے مطابق ایس بی جی ٹکنالوجی سیلوشن کے بانی کی حیثیت سے انہوں نے جہاز سازی ، اے آئی ، سائبر سیکیورٹی اور خلائی نظام سمیت بحریہ کے پروگراموں کی حمایت کی ہے ۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.