جموں و کشمیر میں کورونا مریضوں میں مفت کوڈ کٹس تقسیم کئے جائیں گے

جموں و کشمیر میں کورونا مریضوں میں مفت کوڈ کٹس تقسیم کئے جائیں گے

سری نگر/ کورونا کی دوسری لہر سے لڑنے کے لئے جموں و کشمیر حکومت 9 مئی یعنی اتوار سے کورونا مریضوں میں کوڈ کٹس مفت تقیسم کرے گی۔

محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا: ’جموں وکشمیر میں ان تمام لوگوں میں کوڈ کٹس تقیسم کئے جائیں گے جن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ یہ عمل 9 مئی یعنی کل اتوار سے شروع ہو رہا ہے‘۔

اس کٹ میں آکسی میٹر، جو بازار میں کافی مہنگا ہے، میڈیسن سیٹ، کھانسی اور گلے کی دوائی وغیرہ شامل ہوگی۔کٹ میں دو کتابچے بھی ہوں گے جن میں ہوم کورنٹائن کے دوران کئے جانے والے اقدام اور تدابیر کا تذکرہ ہوگا جیسے کہ کن حالات میں کون سی دوائی لینی ہے اور کال سینٹروں کے نمبرات ہوں گے۔

ٹویٹ کے مطابق صوبائی کمشنر جموں اور صوبائی کمشنر کشمیر اپنے اپنے صوبوں میں ان کٹس کی تقسیم کاری کو یقینی بنائیں گے۔

بتادیں کہ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث کورونا کیسز اور اموات میں آئے روز غیر معمولی اضافہ درج ہو رہا ہے۔

جموں وکشمیر انتظامیہ اس لہر کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مختلف النوع اقدام کر رہی ہے۔ یونین ٹریٹری کے چار اضلاع میں مکمل جبکہ باقی اضلاع میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.