منی پور کے سات اضلاع میں کرفیو

منی پور کے سات اضلاع میں کرفیو

امفال،8 مئی (یواین آئی) منی پور حکومت نے کورونا وبا کے بڑھتے قہر کے پیش نظر ریاست کے سات اضلاع میں سنیچرکے روز کرفیو نافذ کردیا۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق مغربی امفال ، مشرقی امفال، وشنو پور ، تھوبل ، کاکچنگ ، ​​چوراچند پور اور اوکھرل میں کرفیو 17 مئی تک نافذ رہے گا ۔

کرفیو کے دوران ، اسپتال ، نرسنگ ہومز ، ادویات ، ویکسی نیشن ، ایمرجنسی میڈیسن ، میڈیا ، بجلی اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو آمدورفت کے لئے چھوٹ دی جائے گی ۔

ضلع کلکٹروں نے بھی پابندیاں نافذ کرنے کے لئے الگ الگ احکامات جاری کردیئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.