سپیشل سکریٹری فائنانس ڈاکٹر شمیم احمد وانی کی کورونا سے موت واقع

سپیشل سکریٹری فائنانس ڈاکٹر شمیم احمد وانی کی کورونا سے موت واقع

جموں/ جموں وکشمیر حکومت کے محکمہ فائنانس کے سپیشل سکریٹری اور سابق ضلع مجسٹریٹ کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں ہفتے کے روز کورونا سے انتقال کر گئے۔

آپ بیچ 1999 کے کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس (کے اے ایس) افسر تھے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ 54 سالہ ڈاکٹر شمیم احمد وانی کو چند روز قبل جی ایم سی جموں میں داخل کیا گیا تھا جہاں ہفتے کے روز قریب ساڑھے گیارہ بجے دن کورونا سے ان کی موت واقع ہوئی۔

سری نگر کے مضافاتی علاقہ پاندچھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شمیم احمد جموں وکشمیر حکومت کے بہترین ماہر اقتصادیات مانے جاتے تھے۔ آپ نے اپنے کیرئر میں زیادہ تر وقت محکمہ فائنانس کی خدمت میں ہی صرف کیا۔موصوف افسر کے انتقال سے بیوروکریٹک حلقوں میں مایوسی کی لہر پھیل گئی ہے۔


یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.