کنگنا رناوت میں کورونا کی تشخیص

کنگنا رناوت میں کورونا کی تشخیص
ممبئی/  بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے ہفتے کے روز کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔
کنگنا نے انسٹاگرام پر اپنے پیج میں یہ انکشاف کیا ہے۔

کنگنا نے لکھا ’’ میں گزشتہ کچھ دنوں سے کافی تھکان اور کمزوری محسوس کررہی تھی ۔ میری آنکھوں میں ہلکی جلن بھی ہو رہی تھی ۔ ہماچل جانے سے قبل میں نے کل میں نے کورونا جانچ کرائی۔ آج موصولہ رپورٹ میں میرے مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔میں نے خود کو قرنطین کر لیا ہے‘‘ ۔

انہوں نے مزید لکھا ’’ اب مجھے پتہ چل گیا ہے اور میں اسے ختم کردوں گی ۔ آپ لوگ اسے اپنے آپ پرمسلط نہ ہونے دیں ۔ آپ اس سے ڈریں گے تو یہ آپ کو ڈرائے گا ،۔ چلو اس کورونا وائرس کو ہراتے ہیں ۔ یہ کچھ اور نہیں ایک فلو ہے، جو خوب طاقت ملنے پر لوگوں کو ڈرا رہا ہے۔ ہرہر مہا دیو‘‘۔

یواین آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.