پونچھ میں سڑک حادثہ،کمسن بچہ جاں بحق، تین افراد زخمی

پونچھ میں سڑک حادثہ،کمسن بچہ جاں بحق، تین افراد زخمی

پونچھ//ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ راجپورہ میں سنیچر کو ایک زایلو گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ لقمہ اجل بن گیا جبکہ تین افراد شدید طور زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ایک گہری کھائی میں جاگری۔
ذرائع نے کہا کہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت ریاض احمد ولد غلام قادر ساکنہ اعظم آباد کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخموں میں غلام محمد ولد عبدل احد ، اعجاز احمد ولد غلام محمد اور امتیاز احمد ولد محمد عبداللہ ساکنان راجپورہ شامل ہیں جنہیںعلاج کے لیے ضلع ہسپتال پونچھ روانہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.