بی ایس ایف نے سانبہ میں ایک درانداز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

بی ایس ایف نے سانبہ میں  ایک درانداز کو  ہلاک کرنے کا دعویٰ

جموں/ بارڈر سیکورٹی فورس ( بی ایس ایف) نے جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر ایک درانداز کو گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے۔

خبررساں ادارے یو این آئی   کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کے قریب 2 بجکر35 منٹ پر ایک شخص کی مشکوک نقل و حمل دیکھی۔

انہوں نے بتایا کہ جوانوں نے پہلے اس شخص کو رکنے کو کہا لیکن اس نے توجہ نہیں کی جس کے بعد اس کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ درانداز کی لاش ابھی بھی وہیں میدان میں پڑی ہوئی ہے۔ادھر مقامی خبر رساں ادارے جی این ایس نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ بی ایس ایف نے سانبہ میں چھبیس سالہ نوجوان کو گولی مارکر ہلاک کردیا ،جسکی تحویل سے پاکستانی کرنسی کا ایک سوروپے کا نوٹ اور ایک سگریٹ پیکٹ برآمد ہوا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.