جموں وکشمیر میں کورونا دھماکہ،812نئے کیسز،6اموات

جموں وکشمیر میں کورونا دھماکہ،812نئے کیسز،6اموات

شوکت ساحل

سرینگر/ملک کی کئی ریاستوں میں کورونا وائرس کی رفتار بڑھتی جارہی ہے۔ جموں وکشمیر میں بھی حالات کافی دھماکہ خیز ہوتے جارہے ہیں۔ تازہ جانکاری کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران257مسافروں سمیت کل812افرادکوکورونا وائرس میں مبتلاءپایاگیا،جن میں سے 465کے نمونے کشمیرمیں مثبت پائے گئے جبکہ جموں صوبے میں کل 347افرادکوکورونامیں مبتلاءپایاگیا ہے ۔

سرکاری اعددوشمار کے مطابق جن257مسافروں یعنی بیرون ریاستوں سے جموں وکشمیر پہنچنے والے257افرادکے نمونوں کومثبت پایاگیا ،اُن میں سے88کے نمونے کشمیروادی اورباقی169کے نمونوں کوجموں میں جانچ کے بعدمثبت پایاگیاہے ۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران مزید812مثبت معاملات سامنے آنے کے بعدجموں وکشمیرمیں مارچ 2021سے7اپریل2022تک کل ایک لاکھ 34ہزار827افرادکورونا وائرس میں مبتلاءہوچکے ہیں ۔کوروناکی رواں تازہ لہرکاسب سے خطرناک پہلو یہ ہے کہ جموں وکشمیرمیں سرگرم معاملات کی تعداد امسال پہلی مرتبہ5000کاہندسہ پارکرتے ہوئے5035تک پہنچ گئی ہے،جن میں سے3605کشمیرمیں اورباقی1430جموںمیں زیرعلاج ہیں ۔سرکاری اعدادوشمار میں مزیدیہ جانکاری فراہم کی گئی ہے کہ منگل کی شام سے بدھ کی شام تک مزید6کورونامتاثرہ مریضوںکی موت واقعہ ہوئی ہے۔

اس طرح سے مہلک وائرس میں مبتلاءہونے کے بعدمرنے والے افرادکی مجموعی تعداد2018تک پہنچ گئی ہے ،جن میں سے 1273کشمیرمیں لقمہ اجل بن گئے جبکہ جموں صوبے میں گزشتہ13ماہ کے دوران کورونا وائرس نے کل 745افرادکوموت کی نیندسلادیا ۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سری نگرشہرمیں 57مسافروں سمیت239افرادکووائرس میں مبتلاءپایاگیا جبکہ جموں شہرمیں 8مسافروں سمیت کل138افرادکے تشخیصی رپورٹ مثبت پائے گئے ۔دیگراضلاع میں اودھم پورمیں77مسافروں سمیت 79،بارہمولہ ضلع میں8مسافروں سمیت78،اوربڈگام ضلع میں 42نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں ۔کولگام ،شوپیان ،راجوری ،ڈوڈہ ،کشتواڑ،رام بن اورپونچھ اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران10سے کم نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ باقی اضلاع میں نئے مثبت معاملات کی تعداددوہرے ہندسوں میں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.