بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل انڈیکس ابتدائی کاروبار میں میں نو پوائنٹس کی معمولی گراوٹ کے ساتھ 50020.91 پر کھلا ، لیکن پھردیکھتے ہی دیکھتے یہ تقریبا 1500پوائنٹس کی گراوٹ سے 48638.62پر آگیا۔
ابتدائی کاروبار میں سینسیکس 50028.67 پوائنٹس کے ساتھ اعلی ترین سطح پر پہنچا ، لیکن اس کے بعد اس نے نیچے گرنا شروع کیا جس سے یہ 48638.62 پوائنٹس پر آگیا۔ فی الحال سینسیکس 2.84 فیصد یعنی 1188.05 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 48841.78 پر کاروبار کر رہا ہے۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 30 پوائنٹس کی گراوٹ سے 14837.70 پر کھلا۔ شروع میں یہ 14849.85 پوائنٹس کی اعلی ترین سطح پر چلا گیا لیکن اس کے بعد فروخت کا دباؤ شروع ہوکر 14479.30 پوائنٹس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا۔ فی الحال ،یہ 323.10 پوائنٹس یعنی 2.17 کی گراوٹ سے 25. 14544 پر کاروبار کررہاہے۔
یواین آئی